180. حضرت مجاشع بن مسعود کی حدیثیں۔
حضرت مجاشع بن مسعود کی حدیثیں۔
حضرت مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ وہ اپنے ایک بھتیجے کو لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ ہجرت پر بیعت کرسکے نبی ﷺ نے فرمایا نہیں یہ اسلام پر بیعت کرلے گا کیونکہ فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہ رہا اور یہ نیکی کی پیروی کرنے والا ہوگا۔
حضرت مجاشع بن مسعود کی حدیثیں۔
حضرت مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے بعد وہ اپنے ایک بھتیجے کو لے کر نبی ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ اس سے ہجرت پر بیعت لے لیجیے نبی ﷺ نے فرمایا فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہ رہا میں نے عرض کیا پھر کس چیز پر نبی ﷺ نے فرمایا اسلام اور جہاد پر۔

حضرت مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ مجال ابن مسعود ہیں جو ہجرت پر آپ سے بیعت کرنا چاہتے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہیں رہا البتہ میں اسلام پر اس سے بیعت لے لیتا ہوں۔