182. حضرت حبہ اور سواء کی حدیثیں۔

【1】

حضرت حبہ اور سواء کی حدیثیں۔

حضرت حبہ اور سواء جو خالد کے بیٹے ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت آپ کوئی چیز ٹھیک کررہے تھے لیکن اس نے آپ کو تھکا دیا آپ نے ہم سے فرمایا کہ جب تک تمہارے سر حرکت کرسکتے ہیں کبھی بھی رزق سے مایوس نہ ہونا کیونکہ انسان کو اس کی ماں جنم دیتی ہے تو وہ چوزے کی طرح ہوتا ہے جس پر کوئی چھلکا نہیں ہوتا اس کے بعد اللہ اسے رزق عطا فرماتا ہے۔

【2】

حضرت حبہ اور سواء کی حدیثیں۔

حضرت حبہ اور سواء جو خالد کے بیٹے ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت آپ کوئی چیز ٹھیک کر رہے تھے لیکن اس نے آپ کو تھکا دیا آپ نے ہم سے فرمایا کہ جب تک تمہارے سرحرکت کرسکتے ہیں کبھی بھی رزق سے مایوس نہ ہونا کیونکہ انسان کو اس کی ماں جنم دیتی ہے تو وہ چوزے کی طرح ہوتا ہے جس پر کوئی چھلکا نہیں ہوتا اس کے بعد اللہ اسے رزق عطا فرماتا ہے۔

【3】

حضرت حبہ اور سواء کی حدیثیں۔

حضرت عبداللہ بن جدعاء کہتے ہیں میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کے ایک آدمی سفارش کی وجہ سے بنوتمیم کی تعداد سے زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے ہم نے پوچھا یا رسول اللہ یہ شفاعت آپ کی شفاعت کے علاوہ ہوگی نبی ﷺ نے فرمایا ہاں میرے علاوہ ہوگی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا واقعی آپ نے نبی ﷺ سے یہ حدیث سنی ہے انہوں نے کہا جی ہاں۔