188. حضرت نمیر خزاعی کی روایات

【1】

حضرت نمیر خزاعی کی روایات

حضرت نمیر خزاعی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا داہنا ہاتھ دائیں ران پر رکھا ہوا تھا شہادت کی انگلی بلند کر رکھی تھی اور اسے تھوڑا سا موڑا ہوا تھا اور دعا فرما رہے تھے۔

【2】

حضرت نمیر خزاعی کی روایات

حضرت نمیر خزاعی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا داہنا ہاتھ دائیں ران پر رکھا ہوا تھا شہادت کی انگلی سے اشارہ کر رہے تھے۔