197. حضرت عمرو بن سلمہ کی حدیث۔
【1】
حضرت عمرو بن سلمہ کی حدیث۔
حضرت عمرو بن سلمہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ کی طرف سے ہمارے کچھ سوار آتے تھے ہم ان سے قرآن پڑھتے تھے وہ ہم سے یہ حدیث بیان کرتے ہیں نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا تم میں سے جو شخص زیادہ قرآن جانتا ہو اسے تمہاری امامت کرنی چاہیے۔