199. حضرت معبد بن ہوذہ انصاری کی حدیث۔

【1】

حضرت معبد بن ہوذہ انصاری کی حدیث۔

حضرت معبد بن ہوذہ جنہوں نے نبی ﷺ کو پایا تھا سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اثمد نامی ٹھنڈاسرمہ لگایا کرو کیونکہ یہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔

【2】

حضرت معبد بن ہوذہ انصاری کی حدیث۔

حضرت معبد بن انصاری سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا سوتے وقت اثمد نامی ٹھنڈا سرمہ لگایا کرو۔