205. حضرت سلمہ بن یزید جعفی کی حدیث۔

【1】

حضرت سلمہ بن یزید جعفی کی حدیث۔

حضرت سلمہ بن یزید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے بھائی کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں آیا ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ہماری والدہ ملیکہ صلہ رحمی کرتی تھیں مہمان نوازی کرتی تھیں اور فلاں فلاں نیکی کے کام کرتی تھیں ان کا انتقال ہوگیا ہے زمانہ جاہلیت میں کیا یہ سب کام ان کے لئے نفع بخش ہوں گے نبی ﷺ نے فرمایا نہیں ہم نے پوچھا کہ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں ہماری ایک بہن کو زندہ دفن کیا تھا اس کا بھی ان کے ساتھ تعلق ہوگا نبی ﷺ نے فرمایا زندہ درگور کرنے والی اور ہونے والی دونوں جہنم میں ہوں گی الاّ یہ کہ زندہ درگور ہونے والی اسلام کو پالے اور اللہ اس سے درگذر فرمائے۔