212. حضرت مجمع بن یزید کی حدیثیں۔
حضرت مجمع بن یزید کی حدیثیں۔
عکرمہ بن سلمہ کہتے ہیں کہ بنومغیرہ کے دو بھائی حضرت مجمع بن یزید سے ملنے کے لئے آئے (ان میں سے ایک نے قسم کھائی کہ اگر دوسرے نے اس کی دیوار پر شہتیر رکھ لیا تو اس کا غلام آزاد ہوگا) حضرت مجمع کہنے لگے کہ میں گواہی دیتاہوں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کوئی پڑوسی اپنے پڑوسی کی دیوار پر شہتیر نہ رکھے یہ سن کر قسم کھانے والے نے کہا بھائی یہ تو مجھے معلوم ہوگیا کہ شریعت کا فیصلہ تمہارے حق میں ہے اور میں قسم بھی کھاچکا ہوں اب اگر تم میری دیوار پر شہتیر رکھتے ہو تو مجھے غلام آزاد کرنا پڑے گا تم میری دیوار کے پیچھے ایک ستون بنالو چناچہ دوسرے نے ایساہی کیا اس ستون پر اپنا شہتیر رکھ دیا۔
حضرت مجمع بن یزید کی حدیثیں۔
عکرمہ بن سلمہ کہتے ہیں کہ بنو مغیرہ کے دو بھائی حضرت مجمع بن یزید سے ملنے کے لئے آئے (ان میں سے ایک نے قسم کھائی کہ اگر دوسرے نے اس کی دیوار پر شہتیر رکھ لیا تو اس کا غلام آزاد ہوگا) حضرت مجمع کہنے لگے کہ میں گواہی دیتاہوں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کوئی پڑوسی اپنے پڑوسی کی دیوار پر شہتیر نہ رکھے یہ سن کر قسم کھانے والے نے کہا بھائی یہ تو مجھے معلوم ہوگیا کہ شریعت کا فیصلہ تمہارے حق میں ہے اور میں قسم بھی کھاچکا ہوں اب اگر تم میری دیوار پر شہتیر رکھتے ہو تو مجھے غلام آزاد کرنا پڑے گا تم میری دیوار کے پیچھے ایک ستون بنالو چناچہ دوسرے نے ایساہی کیا اس ستون پر اپنا شہتیر رکھ دیا۔
حضرت مجمع بن یزید کی حدیثیں۔
حضرت مجمع بن یزید سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو جوتیاں پہن کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔