220. حضرت سبرہ بن ابی افاکہ کی حدیث۔
حضرت سبرہ بن ابی افاکہ کی حدیث۔
حضرت سبرہ بن ابی فاکہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ شیطان ابن آدم کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف راستوں میں بیٹھا ہوتا ہے پہلے اسلام کے راستے میں بیٹھتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ کیا تو اسلام قبول کرکے اپنا اور اپنے اباؤ اجداد کا دین ترک کردے گا وہ اس کی نافرمانی کر کے اسلام قبول کرلیتا ہے تو شیطان ہجرت کے راستے میں آکر بیٹھ جاتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ تو ہجرت کرکے اپنے زمین اور آسمان کو چھوڑ کر چلاجائے گا مہاجر کی مثال تو لمبائی میں گھوڑے جیسی ہے وہ پھر اس کی نافرمانی کر کے ہجرت کرجاتا ہے پھر شیطان جہاد کے راستے میں بیٹھ جاتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ اس سے جان مال دونوں کو خطرہ ہے تو لڑائی میں شرکت کرتا ہے اور ماراجائے گا تیری بیوی سے کوئی اور نکاح کرلے گا اور تیرے مال کا بٹوارہ ہوجائے گا لیکن وہ اس کی نافرمانی کرکے اور جہاد کے لئے چلا جاتا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص یہ کام کر کے فوت ہوجائے تو اللہ کے ذمہ حق ہے کہ اس کو جنت میں داخل کرے اگر وہ شہید ہوجائے یا سمندر میں ڈوب جائے یا جانور سے گر کر فوت ہوجائے تب بھی اللہ کے ذمے حق ہے کہ اس کو جنت میں داخل کرے۔