222. حضرت عمر بن شاس اسلمی کی حدیث۔

【1】

حضرت عمر بن شاس اسلمی کی حدیث۔

حضرت عمر بن شاس جو اصحاب حدیبیہ میں سے ہیں کہتے ہیں کہ میں حضرت علی کے ساتھ یمن سے روانہ ہوا دوران سفر سے ان سے میری کچھ حق تلفی ہوگئی جس کی بناء پر میرے دل میں ان کے معلق بوجھ پیدا ہوگیا یہی وجہ ہے کہ مدینہ پہنچ کر میں نے مسجد میں یہ شکایت لوگوں کے سامنے ظاہر کی ہوتے ہوتے یہ بات نبی ﷺ تک بھی جاپہنچی اگلے دن جب میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ نبی ﷺ اپنے چند صحابہ کے ساتھ بیٹھتے ہوئے ہیں مجھے دیکھ کر آپ نے تیز نظروں سے گھورا اور جب میں بیٹھ گیا تو آپ نے فرمایا عمرو واللہ تم نے مجھے اذیت پہنچائی ہے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں اللہ کی پناہ میں آتاہوں کہ آپ کو اذیت پہنچاؤں نبی ﷺ نے فرمایا کیوں نہیں جس نے علی کو اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی۔