23. حضرت تمام بن عباس (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت تمام بن عباس (رض) کی حدیثیں

حضرت تمام بن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کی خدمت میں کچھ لوگ حاضر ہوئے، نبی ﷺ نے ان سے فرمایا کیا بات ہے، مجھے تمہارے دانت پیلے زرد دکھائی دے رہے ہیں ؟ مسواک کیا کرو، اگر مجھے اپنی امت پر دشواری کا احساس نہ ہوتا تو میں ان پر مسواک کو اسی طرح فرض قرار دے دیتا جیسے وضو کو فرض قرار دیا ہے۔

【2】

حضرت تمام بن عباس (رض) کی حدیثیں

عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ عبداللہ، عبیداللہ اور کثیر، جو کہ حضرت عباس (رض) کے صاحبزادگان، تھے کو ایک صف میں کھڑا کرتے اور فرماتے کہ جو میرے پاس پہلے آئے گا، اسے یہ یہ ملے گا، چناچہ یہ سب دوڑ کر نبی ﷺ کے پاس آتے، کوئی پشت پر گرتا اور کوئی سینہ مبارک پر آکر گرتا، نبی ﷺ انہیں پیار کرتے اور اپنے جسم کے ساتھ لگاتے۔