242. حضرت کعب بن زید یازید بن کعب کی حدیث۔

【1】

حضرت کعب بن زید یازید بن کعب کی حدیث۔

حضرت کعب بن زید یا زید بن کعب سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے بنوغفار کی ایک عورت سے نکاح کیا جب اس کے پاس پہنچے تو زائد کپڑوں اتار کر بستر پر بیٹھ گئے اسی اثناء میں آپ کی نظر اس کے پہلو کی سفیدی پر پڑی جو بیماری کی علامت تھی نبی ﷺ یہ دیکھ کر بستر سے اٹھ کر کھڑے ہوئے اور اس سے فرمایا اپنے اوپر کپڑے لے لو اور اسے جو کچھ دیا تھا اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لیا۔