243. حضرت شداد بن ہاد کی حدیث۔

【1】

حضرت شداد بن ہاد کی حدیث۔

حضرت شداد بن ہاد سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ ظہریا عصر میں سے کسی نماز کے لئے باہر تشریف لائے تو حضرت امام حسن یا امام حسین کو اٹھائے ہوئے تھے آگے بڑھ کر انہیں ایک طرف بٹھادیا اور نماز کے لئے تکبیر کہہ کر نماز شروع کردی سجدے میں گئے تو اسے خوب طویل کیا میں نے درمیان میں سر اٹھا کر دیکھاتوبچہ نبی ﷺ کی پشت پر سوار تھا اور نبی ﷺ سجدے میں تھے میں یہ دیکھ کر دوبارہ سجدے میں چلا گیا نبی ﷺ جب نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ آج تو آپ نے اس نماز میں بہت لمبا سجدہ کیا ہم تو سمجھے کہ شاید کوئی حادثہ پیش آگیا ہے یا آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے نبی ﷺ نے فرمایا ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا البتہ میرا یہ بیٹا میرے اوپر سوار ہوگیا تھا میں نے اسے اپنی خواہش کی تکمیل سے پہلے جلدی میں مبتلا کرنا اچھا نہ سمجھا۔