249. حضرت عمر بن احوص کی حدیث۔

【1】

حضرت عمر بن احوص کی حدیث۔

حضرت عمرو بن احوص سے مروی ہے کہ وہ حجتہ الوداع کے موقع پر نبی ﷺ کے ساتھ شریک تھے نبی ﷺ نے فرمایا کوئی شخص اگر جرم کرتا ہے تو وہ خود اس کی سزا پائے گا کسی اولاد کے جرم میں اس کے باپ کو نہیں پکڑا جائے گا اور کسی باپ کے جرم میں اس کی اولاد کو نہیں پکڑاجائے گا۔