253. حضرت عبید بن خالد سلمی کی حدیث۔
【1】
حضرت عبید بن خالد سلمی کی حدیث۔
حضرت عبید بن خالد سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے دو آدمیوں کے درمیان مواخات فرمائی ان میں سے ایک تو نبی ﷺ کے زمانے میں پہلے شہید ہوگیا اور کچھ عرصے بعد دوسراطبعی طور پر فوت ہوگیا لوگ اس کے لئے دعا کرنے لگے نبی ﷺ نے فرمایا تم لوگ کیا دعا کر رہے ہو ہم نے عرض کیا یہ کہہ رہے ہیں کہ اے اللہ اس کی بخشش فرما اس پر رحم فرما اور اسے اس کے ساتھی کی رفاقت عطا فرما نبی ﷺ نے فرمایا تو پھر شہید ہونے والے کے بعد اس کی پڑھی جانے والی نمازیں کہاں ہیں جو روزے اس نے بعد میں رکھے یا جو اعمال اس نے کئے وہ کہاں ہیں ان دونوں کے درمیان تو زمین و آسمان سے بھی زیادہ فاصلہ ہے۔