257. حضرت رافع بن مکیث کی حدیث۔

【1】

حضرت رافع بن مکیث کی حدیث۔

حضرت رافع بن مکیث جو شرکاء احد میں سے ہیں سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا حسن خلق ایک ایسی چیز ہے جس میں نشو ونما کی صلاحیت ہے اور بدخلقی نحوست ہے نیکی سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور صدقہ بری موت کو ٹالتا ہے۔