259. اہل قباء کے ایک غلام صحابی کی حدیث۔
【1】
اہل قباء کے ایک غلام صحابی کی حدیث۔
اہل قباء کے ایک غلام صحابی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ ہمارے پاس قبا میں تشریف لائے اور کنکریوں کے بغیر صحن میں بیٹھ گئے لوگ بھی جمع ہونے لگے نبی ﷺ نے پانی منگوا کر نوش فرمایا میں اس وقت سب سے چھوٹا اور آپ کی دائیں جانب تھا لہذا نبی ﷺ نے اپنا پس خوردہ مجھے عطا فرمایا جسے میں نے پی لیا مجھے یہ بھی یاد ہے کہ نبی ﷺ نے اس دن ہمیں جو نماز پڑھائی تھی اس میں آپ نے جوتے پہن رکھے تھے انہیں اتارا نہیں تھا۔