267. حضرت حذیفہ بن اسید کی حدیثیں۔
حضرت حذیفہ بن اسید کی حدیثیں۔
حضرت حذیفہ بن اسید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ قیامت کا تذکرہ کررہے تھے نبی ﷺ تشریف لائے اور پوچھا کہ کیا تم مذا کر ات کر رہے ہو ہم نے عرض کیا قیامت کا تذکرہ کررہے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک دس علامات نہ دیکھ لو دھواں، دجال، دابۃ الارض سورج کا مغرب سے طلوع ہونا حضرت عیسیٰ کا نزول یاجوج ماجوج کا خروج اور زمین میں دھنسنے کے تین حادثات جن میں سے ایک مشرق میں پیش آئے گا ایک مغرب میں اور ایک جزیرہ عرب میں اور سب سے آخر میں ایک آگ ہوگی جو۔۔۔۔ راوی کہتے ہیں کہ یہاں ایک لفظ چھوٹ گیا ہے۔ کی جانب سے نکلے گی اور لوگوں کو گھیر کر شام میں جمع کرلے گی۔
حضرت حذیفہ بن اسید کی حدیثیں۔
حضرت حذیفہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نطفہ جب رحم مادر میں استقراء پکڑ لیتا ہے تو چالیس دن گذرنے کے بعد ایک فرشتہ آتا ہے اور پوچھتا ہے کہ پروردگار یہ شقی ہوگا یا سعید، مذکر ہوگا یا مونث اللہ تعالیٰ اسے بتا دیتے ہیں اور وہ لکھ لیتا ہے پھر اس کا عمل، اثر، مصیبت اور رزق بھی لکھ دیا جاتا ہے پھر اس صحیفے کو لپیٹ دیا جاتا ہے اور اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جاسکتی۔
حضرت حذیفہ بن اسید کی حدیثیں۔
حضرت حذیفہ بن اسید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ بالاخانے میں تھے اور نیچے ہم لوگ قیامت کا تذکرہ کررہے تھے کہ نبی ﷺ نے ہماری طرف جھانک کر دیکھا اور پوچھا کہ تم کیا مذاکرات کر رہے ہو ہم نے عرض کیا قیامت کا تذکرہ کر رہے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک دس علامات نہ دیکھ لو دھواں، دجال، دابۃ الارض سورج کا مغرب سے طلوع ہونا حضرت عیسیٰ کا نزول یاجوج ماجوج کا خروج اور زمین میں دھنسنے کے تین حادثات جن میں سے ایک مشرق میں پیش آئے گا ایک مغرب میں اور ایک جزیرہ عرب میں اور سب سے آخر میں ایک آگ ہوگی جو قعر عدن کی جانب سے نکلے گی اور لوگوں کو گھیر کر شام میں جمع کردے گی لوگ جہاں پڑاؤ کریں گے وہ بھی ان کے ساتھ پڑاؤ کرے گی اور لوگ جہاں قیلولہ کریں گے وہ یہیں قیلولہ کرے گی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

حضرت حذیفہ بن اسید سے مروی ہے کہ ایک دن نبی ﷺ نے ہمیں نجاشی کی موت کی خبر دی اور فرمایا اپنے بھائی کی نماز جنازہ پڑھو جو تمہارے علاقے میں فوت نہیں ہوا ہے۔
حضرت حذیفہ بن اسید کی حدیثیں۔
حضرت حذیفہ بن اسید سے مروی ہے کہ ایک دن نبی ﷺ نے ہمیں نجاشی کی موت کی خبر دی اور فرمایا کہ اپنے بھائی کی نماز جنازہ پڑھو جو تمہارے علاقے میں فوت نہیں ہوا صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ وہ کون ہے نبی ﷺ نے فرمایا اصحمہ نجاشی۔