280. حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

【1】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق بن علی سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ اس شخص کی نماز کو نہیں دیکھتا جو رکوع اور سجود کے درمیان اپنی پشت سیدھی نہیں کرتا۔

【2】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق بن علی سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ اس شخص کی نماز کو نہیں دیکھتا جو رکوع اور سجود کے درمیان اپنی پشت سیدھی نہیں کرتا۔

【3】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم پوچھا تو نبی ﷺ نے اپنے تہبند کو چھوڑ کر اپنے اوپر لپیٹ لیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے نماز کے بعد فرمایا کیا تم میں سے ہر شخص کو دو کپڑے میسر ہیں۔

【4】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے اگر کوئی شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے تو وضو کرے نبی ﷺ نے فرمایا شرمگاہ بھی تمہارے جسم کا ایک حصہ ہی ہے۔

【5】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم پوچھا تو نبی ﷺ نے اپنے تہبند کو چھوڑ کر اپنے اوپر لپیٹ لیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔

【6】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی شخص کو اپنی بیوی کی ضرورت محسوس ہو تو وہ اس سے اپنی ضرورت پوری کرلے اگرچہ وہ تنور پر ہی ہو۔

【7】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ایک رات میں دو مرتبہ وتر نہیں ہوتے۔

【8】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی ﷺ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم دیا تو نبی ﷺ نے فرمایا کیا تم میں سے ہر شخص کو دو کپڑے میسر ہیں۔

【9】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ اگر بادل چھائے ہوں تو تیس کا وعدہ پورا کرو۔

【10】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا صبح صادق نہیں ہوتی جو افق میں لمبائی کی صورت پھیلتی ہے بلکہ وہ سرخی ہوتی ہے جو چوڑائی کی صورت میں پھیلتی ہے۔

【11】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے میری موجودگی میں نبی ﷺ سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے اگر کوئی شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے تو وضو کرے نبی ﷺ نے فرمایا نہیں شرمگاہ بھی تمہارے جسم کا ایک حصہ ہی ہے۔

【12】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق بن علی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ وفد کی صورت میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے واپسی کے وقت نبی ﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں آپ کے پاس پانی کا برتن لے کر آیا نبی ﷺ نے اس میں سے پانی پیا اور تین مرتبہ اسی پانی میں کلی کی پھر اس برتن کا منہ باندھ دیا اور فرمایا اس برتن کو لے جاؤ اور اس کا پانی اپنی قوم کی مسجد میں چھڑک دینا اور انہیں حکم دینا کہ اپنا سربلند رکھیں اور اللہ نے انہیں رفعت عطا فرمائی ہے میں نے عرض کیا کہ ہمارے اور آپ کے درمیان کافی طویل فاصلہ ہے اس برتن کا پانی ہمارے علاقے تک پہنچتے پہنچتے خشک ہوجائے گا نبی ﷺ نے فرمایا جب خشک ہونے لگے تو اس میں مزید پانی ملا لینا۔

【13】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ نے چاند کو لوگوں کے لئے اوقات کا ذریعہ بتایا ہے لہذاجب چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ اگر بادل چھائے ہوئے ہوں تو تیس کا عدد پورا کرو۔

【14】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے اگر کوئی شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے تو وضو کرے نبی ﷺ نے فرمایا شرمگاہ بھی تمہارے جسم کا ایک حصہ ہی ہے۔

【15】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

قیس بن طلق کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مارہ رمضان میں ہمارے والد حضرت طلق بن علی ہمارے پاس آئے رات تک وہ ہمارے پاس ہی رہے انہوں نے ہمیں نماز تروایح پڑھائی اور وتر بھی پڑھائے پھر وہ مسجد ریحان چلے گئے اور انہیں بھی نماز پڑھائی جب وتر بچ گئے تو انہوں نے ان ہی میں سے ایک آدمی کو آگے کردیا اور اس نے انہیں وتر پڑھادیئے پھر حضرت طلق نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک رات میں دو مرتبہ وتر نہیں ہوتے۔

【16】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

قیس بن طلق اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرا کرتے تو آپ کے دائیں چہرے کے رخسار کی سفیدی نظر آتی تھی۔

【17】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

ترجمہ موجود نہیں۔

【18】

حضرت طلق بن علی کی حدیثیں۔

ترجمہ موجود نہیں۔