281. حضرت علی بن شیبان کی حدیثیں۔

【1】

حضرت علی بن شیبان کی حدیثیں۔

حضرت علی بن شیبان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ کسی وفد کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی نبی ﷺ نے کن انکھیوں سے دیکھا تو ایک آدمی نے رکوع و سجود میں اپنی کمر کو سیدھا نہیں کیا تھا نماز سے فارغ ہو کر نبی ﷺ نے فرمایا اے مسلمانوں کی جماعت اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس نے رکوع اور سجود کے درمیان اپنی پشت کو سیدھی نہیں کیا۔ اور نبی ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جو اکیلا صف کے پیچھے کھڑا نماز پڑھ رہا تھا نبی ﷺ اسے دیکھ کر رک گئے جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو نبی ﷺ نے فرمایا دوبارہ نماز پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے تنہا کھڑے ہونے والے کی نماز نہیں ہوتی۔

【2】

حضرت علی بن شیبان کی حدیثیں۔

حضرت طلق سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کے سامنے مجھے ایک بچھونے ڈس لیا نبی ﷺ نے مجھ پر دم کیا اور ہاتھ پھیرا۔