287. حضرت ولید بن عقبہ کی حدیث۔

【1】

حضرت ولید بن عقبہ کی حدیث۔

حضرت ولید بن عقبہ سے مروی ہے کہ جب نبی ﷺ نے مکہ مکرمہ کو فتح کرلیا تو اہل مکہ کے اپنے بچوں کو لے کر نبی ﷺ کے پاس آنے لگے نبی ﷺ ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے اور ان کے لئے دعا کرتے مجھے بھی نبی ﷺ کی خدمت میں لایا گیا میں نے اس وقت خلوق نامی خوشبو لگا رکھی تھی اس لئے نبی ﷺ نے میرے سر پر ہاتھ نہیں پھیرا اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہ تھی کہ میری والدہ نے مجھے خلوق لگادی تھی۔