292. حضرت میمون یا مہران کی حدیث۔

【1】

حضرت میمون یا مہران کی حدیث۔

عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ام کلثوم بنت علی کے پاس صدقہ کی کوئی چیز لے کر آیا انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور فرمایا کہ مجھے نبی ﷺ کے ایک آزاد کردہ غلام جس کا نام مہران تھا نے یہ حدیث سنائی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا ہم آل محمد کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور کسی قوم کا آزاد کردہ غلام بھی ان ہی میں شمار ہوتا ہے۔