296. حضرت عبداللہ بن ابی ربیعہ کی حدیث۔
【1】
حضرت عبداللہ بن ابی ربیعہ کی حدیث۔
حضرت عبداللہ بن ابی ربیعہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب غزوہ حنین کے لئے جارہے تھے تو ان سے تیس چالیس ہزار درہم بطور قرض لئے تھے جب نبی ﷺ غزوہ سے واپس آئے تو انہیں وہ قرض لوٹادیا اور فرمایا کہ اللہ تمہارے مال اور اہل خانہ میں تمہارے لئے برکتیں نازل فرمائے قرض کا بدلہ یہی ہے کہ اسے ادا کردیا جائے اور شکریہ بھی ادا کیا جائے۔