299. حضرت عبداللہ بن عتیک کی حدیث۔
【1】
حضرت عبداللہ بن عتیک کی حدیث۔
حضرت عبداللہ بن عتیک سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اپنے گھر سے اللہ کے راستہ میں جہاد کی نیت سے نکلے اور وہ اپنی سواری سے گر کر فوت ہوجائے تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ثابت ہوگیا یا اسے کسی چیز نے ڈس لیا اور وہ فوت ہوگیا تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ثابت ہوگیا یا اپنی طبعی موت سے فوت ہوگیا تو اس کا اجر بھی اللہ کے ذمہ ہے واللہ یہ ایسا کلمہ ہے جو میں نے نبی ﷺ سے پہلے اہل عرب میں سے کسی سے نہیں سنا کہ وہ مرگیا تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ثابت ہوگیا اور جو شخص گردن توڑی بیماری میں مارا گیا تو وہ اپنے ٹھکانے پر پہنچ گیا۔