301. چند صحابہ کرام کی حدیث۔

【1】

چند صحابہ کرام کی حدیث۔

چند صحابہ سے مروی ہے کہ جب نبی ﷺ کو خیبر میں فتح حاصل ہوگئی اور خیبر نبی ﷺ اور مسلمانوں کا ہوگیا تو نبی ﷺ کو محسوس ہوا کہ مسلمان یہاں پر کام نہ کرسکیں گے چناچہ انہوں نے خیبر کو یہودیوں ہی کے پاس رہنے دیا تاکہ وہ اس کی دیکھ بھال کرتے رہیں اور اس پر خرچ کرتے رہیں اور اس کے عوض انہیں کل پیداوار کا نصف دیا جائے گا چناچہ نبی ﷺ نے اسے چھتیس حصوں پر تقسیم کیا ہر حصے میں سو حصوں کو جمع فرمایا اور ان تمام حصوں میں سے نصف مسلمانوں کے لئے مقرر فرمایا اس میں نبی ﷺ کا بھی حصہ تھا اور دوسرا نصف وفود کی مہمان نوازی، دیگر سرکاری معاملات اور مسلمانوں کی پریشانیوں کے لئے مقرر فرما دیا۔