304. حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ میرے پاس سے گذرے، میں اس وقت مقام ابواء یا ودان میں تھا، نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے، سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【2】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

اور میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں۔

【3】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

اور نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【4】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ میرے پاس سے گذرے، میں اس وقت مقام ابواء یا ودان میں تھا، نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے، سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【5】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【6】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں۔

【7】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【8】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ میرے پاس سے گذرے، میں اس وقت مقام ابواء میں تھا، نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے، سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【9】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی حدیثیں

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ میرے پاس سے گذرے، میں اس وقت مقام ابواء یا ودان میں تھا، نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے، سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں  گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔