308. حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) کی بقیہ حدیثیں

【1】

حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت ابوبردہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! ہم نے اپنی بکری کو بہت جلدی ذبح کرلیا ہے ؟ نبی ﷺ نے پوچھا کیا نماز عید سے بھی پہلے ؟ میں نے اثبات میں جواب دیا تو فرمایا کہ یہ تو گوشت والی بکری ہوئی، عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! ہمارے پاس ایک چھ ماہ کا بچھ ہے جو پورے سال کے جانور سے زیادہ ہماری نگاہوں میں عمدہ ہے، نبی ﷺ نے فرمایا تمہاری طرف سے کافی ہوجائے گا لیکن تمہارے بعد کسی کی طرف سے وہ کفایت نہیں کرسکے گا۔

【2】

حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت ابوبردہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا حدود اللہ کے علاوہ کسی سزا میں دس سے زیادہ کوڑے نہ مارے جائیں۔

【3】

حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت ابوبردہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حدود اللہ کے علاوہ کسی سزا میں دس سے زیادہ کوڑے نہ مارے جائیں۔

【4】

حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت ابوبردہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حدود اللہ کے علاوہ کسی سزا میں دس سے زیادہ کوڑے نہ مارے جائیں۔

【5】

حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ راستے میں نبی ﷺ نے ایک آدمی کے غلے میں ہاتھ ڈال کر باہر نکالا تو اس میں دھوکہ نظر آیا، نبی ﷺ نے فرمایا وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمیں دھوکہ دے۔

【6】

حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت ابوبردہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے عید کی نماز نبی ﷺ کے ہمراہ پڑھی، پیچھے سے میری بیوی نے قربانی کا جانور پکڑ کر اسے ذبح کرلیا اور اس کا کھانا تیار کرلیا، نماز سے فارغ ہو کر جب میں گھر پہنچا تو وہ کھانے کی چیزیں لے کر آئی، میں نے اس سے پوچھا یہ کہاں سے آیا ؟ اس نے کہا ہم نے قربانی کا جانور ذبح کر کے آپ کے لئے کھانا تیار کرلیا تاکہ واپس آکر آپ ناشتہ کرسکیں، میں نے اس سے کہا کہ مجھے خطرہ ہے کہ اس طرح کرنا صحیح نہ ہوگا، چناچہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ بتایا، نبی ﷺ نے فرمایا قربانی نہیں ہوئی، جو شخص ہماری نماز سے فارغ ہونے سے قبل ہی جانور ذبح کرلے اس کی قربانی نہیں ہوئی، لہذا تم دوبارہ قربانی کرو، میں نے جب سال بھر کا جانور تلاش کیا تو وہ مجھے ملا نہیں، لہذا میں نے دوبارہ حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! واللہ میں نے مسنہ تلاش کیا ہے لیکن مجھے مل نہیں رہا، نبی ﷺ نے فرمایا پھر بھیڑ کا چھ ماہ کا بچہ تلاش کر کے اسی کی قربانی کرلو، یا یہ نبی ﷺ کی طرف سے ان کے لئے رخصت تھی۔

【7】

حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت ابوبردہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حدود اللہ کے علاوہ کسی سزا میں دس سے زیادہ کوڑے نہ مارے جائیں۔