313. حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب سے (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا کہ میرے پاس جبرائیل آئے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ اپنے ساتھیوں کو حکم دیجئے کہ بلند آواز سے تلبیہ پڑھیں۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب سے (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ناحق اہل مدینہ کو ڈرائے، اللہ اس پر خوف کو مسلط کر دے گا، اس پر اللہ کی فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہوگی اور قیامت کے دن اللہ اس کا کوئی فرض اور نفل قبول نہیں کرے گا۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب سے (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کوئی کھیت لگاتا ہے اور اس سے پرندے یا درندے بھی کھاتے ہیں تو وہ بھی اس کے لئے صدقہ ہے۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب سے (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ناحق اہل مدینہ کو ڈرائے اللہ اس پر خوف کو مسلط کر دے گا اس پر اللہ کی فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہوگی اور قیامت کے دن اللہ اس کا کوئی فرض اور نفل قبول نہیں کرے گا۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب سے (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا مسلمان کو جو تکلیف بھی پہنچتی ہے حتی کہ اگر کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں یا ایک گناہ معاف کردیتے ہیں۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب سے (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے کچھ لوگوں کی امامت کے دوران نماز اس نے قبلہ کی جانب تھوک پھینکا نبی ﷺ اسے دیکھ رہے تھے اس کے نماز سے فارغ ہونے کے بعد نبی ﷺ نے لوگوں سے فرمایا آئندہ یہ شخص تمہیں نماز نہ پڑھائے چناچہ اس کے بعد اس نے نماز پڑھانا چاہی تو لوگوں نے اسے روک دیا اور نبی ﷺ کے ارشاد سے اسے مطلع کیا، اس نے یہ بات نبی ﷺ سے ذکر کی تو نبی ﷺ نے فرمایا ہاں ! میں نے ہی یہ حکم دیا ہے کیونکہ تم نے اللہ تعالیٰ کو اذیت پہنچائی ہے۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ناحق اہل مدینہ کو ڈرائے اللہ اس پر خوف کو مسلط کر دے گا، اس پر اللہ کی فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہوگی اور قیامت کے دن اللہ اس کا کوئی فرض اور نفل قبول نہیں کرے گا۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت خلاد بن سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب دعاء فرماتے تھے تو اپنی ہتھیلیوں کا اندرونی حصہ چہرے کی طرف فرما لیتے تھے۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت خلاد بن سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب دعاء فرماتے تھے تو اپنی ہتھیلیوں کا اندرونی حصہ چہرے کی طرف فرما لیتے تھے اور جب کسی چیز سے پناہ مانگتے تھے تو ہتھیلیوں کی پشت کو اپنے چہرے کی طرف فرما لیتے تھے۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب سے (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ناحق اہل مدینہ کو ڈرائے، اللہ اس پر خوف کو مسلط کر دے گا اس پر اللہ کی فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہوگی اور قیامت کے دن اللہ اس کا کوئی فرض اور نفل قبول نہیں کرے گا۔
حضرت سائب بن خلاد کی حدیثیں
حضرت سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا کہ میرے پاس جبرائیل آئے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ اپنے ساتھیوں کو حکم دیجئے کہ بلند آواز سے تلبیہ پڑھیں اور قربانی کریں۔