315. حضرت ولید بن ولید (رض) کی حدیث
【1】
حضرت ولید بن ولید (رض) کی حدیث
حضرت ولید بن ولید (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! بعض اوقات مجھے انجانی وحشت محسوس ہوتی ہے نبی ﷺ نے فرمایا جب تم اپنے بستر پر لیٹا کرو تو یہ کلمات کہہ لیا کرو اعوذ بکلمات اللہ التامۃ من غضبہ و عقابہ وشر عبادہ ومن ہمزان الشیاطین وان یحضرون تمہیں کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی بلکہ تمہارے قریب بھی نہیں آئے گی۔
【2】
حضرت ولید بن ولید (رض) کی حدیث
حضرت ولید بن ولید (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ بعض اوقات مجھے انجانی وحشت محسوس ہوتی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب تم اپنے بستر پر لیٹا کرو تو یہ کلمات کہہ لیا کرو " اعوذ بکلمات اللہ التامات من غضبہ و عقابہ وشر عبادہ ومن ہمزات الشیاطین وان یحضرون " تمہیں کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی بلکہ تمہارے قریب بھی نہیں آئے گی۔