323. عبدالحمید بن صیفی کی اپنے دادا سے روایت

【1】

عبدالحمید بن صیفی کی اپنے دادا سے روایت

عبدالحمید بن صیفی کے دادا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کی خدمت میں حضرت صہیب رومی حاضر ہوئے اس وقت نبی ﷺ کے سامنے کھجوریں اور روٹی رکھی ہوئی تھی، نبی ﷺ نے صہیب سے فرمایا کہ قریب آجاؤ اور کھاؤ، چناچہ وہ کھجوریں کھانے لگے، نبی ﷺ نے فرمایا تمہیں تو آشوب چشم ہے ؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں دوسری جانب سے کھا رہا ہوں، اس پر نبی ﷺ مسکرانے لگے۔