330. ایک شیخ کی روایت
【1】
ایک شیخ کی روایت
ایک شیخ سے جنہوں نے نبی ﷺ کو پایا ہے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کے ساتھ سفر پر نکلا تو نبی ﷺ کا گذر ایک آدمی پر ہوا جو سورت کافرون کی تلاوت کر رہا تھا، نبی ﷺ نے فرمایا یہ تو شرک سے بری ہوگیا، پھر دوسرے آدمی کو دیکھا وہ سورت اخلاص کی تلاوت کر رہا تھا، نبی ﷺ نے فرمایا اس کی برکت سے اس کے لئے جنت واجب ہوگئی۔