332. حضرت کردم کی روایت

【1】

حضرت کردم کی روایت

حضرت کردم بن سفیان (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے اس منت کا حکم پوچھا جو تین اونٹ ذبح کرنے کے حوالے سے انہوں نے زمانہ جاہلیت میں مانی تھی ؟ نبی ﷺ نے پوچھا کہ تم نے وہ منت اگر کسی بت یا پتھر کے لئے مانی تھی تو پھر نہیں اور اگر اللہ کے لئے مانی تو اسے پورا کرو، پھر انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اس بچی کی ماں پر پیدل چلنا واجب ہے، کیا میں اس کی طرف سے چل سکتا ہوں ؟ نبی ﷺ نے فرمایا ہاں !