336. بنویربوع کے ایک صحابی (رض) کی روایت
【1】
بنویربوع کے ایک صحابی (رض) کی روایت
بنویربوع کے ایک صحابی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کو لوگوں سے گفتگو کے دوران یہ فرماتے ہوئے سنا کہ دینے والے کا ہاتھ اوپر ہوتا ہے، اپنی ماں، باپ، بہن، بھائی اور درجہ بدرجہ قریبی رشتہ داروں پر خرچ کیا کرو، ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ بنوثعلبہ بن یربوع ہیں، انہوں نے فلاں آدمی کو قتل کردیا ہے، نبی ﷺ نے فرمایا کوئی شخص کسی دوسرے کے جرم کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔