346. حضرت ام عثمان بنت سفیان (رض) کی روایت

【1】

حضرت ام عثمان بنت سفیان (رض) کی روایت

حضرت ام عثمان (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے شیبہ کو بلایا اور خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا، بیت اللہ میں داخل ہوئے، جب آپ فارغ ہو کر چلے گئے تو شیبہ بھی واپس چلے گئے، اس اثناء میں نبی ﷺ کا ایک قاصد شیبہ کو بلانے کے لئے دوبارہ آگیا، وہ دوبارہ حاضر ہوئے تو نبی ﷺ نے فرمایا میں نے بیت اللہ میں ایک سینگ دیکھا ہے، تم اسے وہاں سے غائب کردو اور ایک روایت میں یہ بھی اضافہ ہے کہ بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیے جو نمازیوں کو غافل کردے۔