360. حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

【1】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃً پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے، سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【2】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

اور نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【3】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

اور نبی ﷺ نے فرمایا کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں ہے۔

【4】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ میرے پاس سے گذرے، میں اس وقت مقام ابواء یاودان میں تھا، نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【5】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

اور میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں۔

【6】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

اور نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【7】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے نقیع کو ممنوعہ علاقہ قرار دیا اور فرمایا کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں۔

【8】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ میرے پاس سے گذرے، میں اس وقت مقام ابواء یاودان میں تھا، نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【9】

【10】

【11】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں۔

【12】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【13】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ آپ کی خدمت میں مقام ودان میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا گیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ واپس کردیا اور فرمایا کہ ہم محرم ہیں شکار نہیں کھا سکتے۔

【14】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں۔

【15】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

راشد بن سعد کہتے ہیں کہ جب اصطخر فتح ہوگیا تو ایک منادی نے آواز لگائی کہ لوگو ! خبردار، دجال نکل آیا ہے، اسی دوران انہیں حضرت صعب بن جثامہ (رض) ملے اور کہنے لگے اگر تم یہ بات نہ کہو تو میں تمہیں بتاؤں کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے دجال کا خروج اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک لوگ اس کا تذکرہ بھول نہ جائیں اور ائمہ منبروں پر اس کا تذکرہ کرنا چھوڑ نہ دیں۔

【16】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【17】

【18】

【19】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مقام وداون میں میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【20】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

م۔ ہمارے نسخے میں یہاں صرف حدثنا لکھا ہوا ہے۔

【21】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مقام وداون میں میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【22】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ میرے پاس سے گذرے، میں اس وقت مقام ابواء یا ودان میں تھا، نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【23】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ آپ کی خدمت میں مقام ودان میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا گیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ واپس کردیا اور فرمایا کہ ہم محرم ہیں شکار نہیں کھاسکتے۔

【24】

【25】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【26】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

زنگی کہتے ہیں کہ میں نے امام زہری کو اپنے سر پر سیاہ رنگ کئے ہوئے دیکھا ہے۔

【27】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں۔

【28】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں۔

【29】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

اور میں نے نبی ﷺ سے مشرکین کے بچوں کے متعلق پوچھا تو نبی ﷺ نے فرمایا انہیں بھی قتل کردو، پھر خیبر کے موقع پر نبی ﷺ نے اس کی ممانعت فرما دی تھی۔

【30】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【31】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

اور میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دینا اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں۔

【32】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں سفیان کہتے ہیں کہ حضرت صعب کی مذکورہ حدیث ہمیں عمرو بن دینار نے امام زہری کے حوالے سے بتائی، اس وقت تک ہم امام زہری سے نہیں ملے تھے، عمرو نے اس حدیث میں یہ کہا تھا کہ مشرکین کے بچے انہی میں سے ہیں، لیکن جب امام زہری ہمارے یہاں آئے تو میں نے ان سے اس حدیث کی تحقیق کی، انہوں نے یہ لفظ نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا تھا کہ وہ اپنے آباؤ اجداد سے بہتر ہیں۔

【33】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ سے ان مشرکین کے اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا جن پر شب خون مارا جائے اور اس دوران ان کی عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ (عورتیں اور بچے) بھی مشرکین ہی کے ہیں (اس لئے مشرکین ہی میں شمار ہوں گے) ۔

【34】

حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی بقیہ مرویات

حضرت صعب بن جثامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ میرے پاس سے گذرے، میں اس وقت مقام ابواء یاودان میں تھا، نبی ﷺ احرام کی حالت میں تھے، میں نے آپ کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت ہدیۃ پیش کیا، لیکن نبی ﷺ نے وہ مجھے واپس کردیا اور جب میرے چہرے پر غمگینی کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ اسے واپس کرنے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم محرم ہیں گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【35】