366. حضرت عبدالرحمن بن خ سلمی (رض) کی حدیثیں
【1】
حضرت عبدالرحمن بن خ سلمی (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن خباب سلمی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے غزوہ تبوک کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے لوگوں کو مالی تعاون کی ترغیب دی، حضرت عثمان غنی کہنے لگے کہ ایک سو اونٹ مع پالان اور پائتابہ کے میرے ذمے ہیں، نبی ﷺ نے تین مرتبہ اسی طرح ترغیب دی اور ہر مرتبہ حضرت عثمان غنی ایک ایک سو اونٹ اپنے ذمے لیتے رہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو اپنے ہاتھ ہلا کر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آج کے بعد عثمان جو بھی عمل کرے، وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔