380. حضرت مقداد بن اسود (رض) کی حدیث

【1】

حضرت مقداد بن اسود (رض) کی حدیث

حضرت مقداد بن اسود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علی نے مجھ سے کہا کہ نبی ﷺ سے اس شخص کا حکم پوچھو جو اپنی بیوی سے کھیلتا ہے اور اس کی شرمگاہ سے مذی کا خروج ہوتا ہے جو آب حیات نہیں ہوتی ؟ نبی ﷺ نے اس کے جواب میں فرمایا وہ اپنی شرمگاہ کو دھوئے اور نماز والا وضو کرے۔