382. حضرت سعد بن ابی ذ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت سعد بن ابی ذ (رض) کی حدیث

حضرت سعد بن ابوذباب (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کرلیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میری قوم کے لوگ زکوٰۃ کا جو مال نکالتے ہیں، مجھے ان پر ذمہ دار بنادیا، نبی ﷺ کے بعد حضرت صدیق اکبر نے اور ان کے بعد حضرت عمر فاروق نے بھی مجھے اس خدمت پر برقرار رکھا۔