383. حضرت حمل بن مالک (رض) کی حدیث
【1】
حضرت حمل بن مالک (رض) کی حدیث
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق نے ایک مسئلے میں نبی ﷺ کے کسی فیصلے کی نظیر لوگوں سے پوچھی تو حضرت حمل بن مالک بن نابغہ آئے اور کہنے لگے کہ ایک مرتبہ میں اپنی بیویوں کے گھروں میں تھا کہ ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمہ کی چوب دے ماری جس سے وہ مرگئی اور کے پیٹ کا بچہ بھی مرگیا، نبی ﷺ نے اس کے پیٹ کے بچے میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا اور یہ کہ اس مقتولہ کے بدلے میں قاتلہ کو قتل کیا جائے۔