393. حضرت اوس بن اوس (رض) کی حدیثیں
【1】
حضرت اوس بن اوس (رض) کی حدیثیں
حضرت اوس (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جمعہ کا دن آنے پر جب تم میں سے کوئی شخص غسل کرے، پھر پہلے وقت روانہ ہو، خطیب کے قریب بیٹھے، خاموشی اور توجہ سے سنے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور ایک سال کی شب بیداری کا ثواب ملے گا۔
【2】
حضرت اوس بن اوس (رض) کی حدیثیں
حضرت اوس (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جمعہ کا دن آنے پر جب تم میں سے کوئی شخص غسل کرے، پھر پہلے وقت روانہ ہو، خطیب کے قریب بیٹھے، خاموشی اور توجہ سے سنے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور ایک سال کی شب بیداری کا ثواب ملے گا۔ گذشتہ حدیث حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔