395. حضرت یزید بن اخنس (رض) کی حدیث

【1】

حضرت یزید بن اخنس (رض) کی حدیث

حضرت یزید بن اخنس (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا آپس میں آگے بڑھنے کا مقابلہ کرنے کی اجازت نہیں ہے سوائے دو آدمیوں میں، ایک وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کی دولت عطاء فرمائی ہو اور وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا ہو اور اس کے احکامات کی پیروی کرتا ہو اور دوسرا آدمی اسے دیکھ کر کہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی یہ نعمت عطاء فرمائی ہوتی تو میں بھی اسی طرح رات دن اس کی تلاوت کرتا اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال و دولت عطاء فرمایا ہوا اور وہ اسے صدقہ خیرات کر کے خرچ کرتا ہو اور دوسرا آدمی اسے دیکھ کر کہے کاش ! اللہ نے مجھے بھی اسی طرح مال عطاء فرمایا ہوتا جیسے فلاں شخص کو دیا ہے تو میں بھی اسی طرح صدقہ خیرات کرتا، ایک آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ ! یہ بتائیے کہ اگر کسی آدمی میں ذاتی شرافت ہو۔۔۔۔۔۔۔ امام احمد (رح) کے صاحبزادے فرماتے ہیں کہ حدیث کا بقیہ حصہ ساقط ہوگیا ہے، میں نے یہ حدیث اپنے والد کے مسودے میں پائی تھی جو ان کے ہاتھ ہی سے لکھی ہوئی تھی۔