410. حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

【1】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا لوگوں کی امامت وہ شخص کرائے جو ان میں قرآن کا سب سے بڑا قاری اور سب سے قدیم القراءت ہو، اگر سب لوگ قراءت میں برابر ہوں تو سب سے پہلے ہجرت کرنے والا امامت کرے اور اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو سب سے زیادہ عمر رسیدہ آدمی امامت کرے، کسی شخص کے گھر یا حکومت میں کوئی دوسرا امامت نہ کروائے، اسی طرح کوئی شخص کسی کے گھر میں اس کے باعزت مقام پر نہ بیٹھے الاّ یہ کہ وہ اجازت دے دے۔

【2】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت حذیفہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص کو بارگاہ الٰہی میں پیش کیا گیا، اللہ تعالیٰ نے اس سے پوچھا کہ تو نے دنیا میں کیا کیا ؟ اس نے جواب دیا کہ میں نے ایک ذرے کے برابر بھی نیکی کا کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کے ثواب کی مجھے تجھ سے امید ہو، تین مرتبہ اسی طرح ہوا، تیسری مرتبہ اس نے کہا کہ پروردگار ! تو نے مجھے دنیا میں مال و دولت کی فراونی عطاء فرمائی تھی اور میں لوگوں سے تجارت کرتا تھا، میری عادت تھی کہ میں لوگوں سے درگذر کرتا تھا، مالدار پر آسانی کردیتا تھا اور تنگدست کو مہلت دے دیتا تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس بات کے حقدار تو تجھ سے زیادہ ہم ہیں، فرشتو ! میرے بندے سے بھی درگذر کرو چناچہ اس کی بخشش ہوگئی، اس حدیث کو سن کر حضرت ابو مسعود (رض) نے فرمایا کہ میں نے یہ حدیث نبی ﷺ کے دہن مبارک سے اسی طرح سنی ہے۔ ایک اور آدمی تھا جس نے اپنے اہل خانہ کو حکم دیا کہ جب وہ مرجائے تو اسے جلا کر پیس لیں اور جس دن تیز ہوا چل رہی ہو تو اس کی راکھ بکھیر دیں، اس کے اہل خانہ نے ایسا ہی کیا، اس شخص کے تمام اعضاء کو پروردگار کی بارگاہ میں جمع کیا گیا اور اللہ نے اس سے پوچھا کہ تجھے ایسا کرنے پر کس چیز نے مجبور کیا ؟ اس نے عرض کیا کہ پروردگار ! مجھ سے زیادہ تیرا نافرمان بندہ کوئی نہیں تھا، میں نے سوچا کہ شاید اس طرح بچ جاؤں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا فرشتو ! میرے بندے سے درگذر کرو، یہ حدیث سن کر بھی حضرت ابو مسعود (رض) نے فرمایا کہ میں نے یہ حدیث نبی ﷺ سے اسی طرح سنی ہے۔

【3】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ میں سمجھتا ہوں کہ فلاں آدمی (اپنے امام) کے خوف سے میں فجر کی نماز سے رہ جاؤں گا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس دن سے زیادہ دوران وعظ نبی ﷺ کو کبھی غضب ناک نہیں دیکھا، نبی ﷺ نے فرمایا لوگو ! تم میں سے بعض افراد دوسرے لوگوں کو متنفر کردیتے ہیں، تم میں سے جو شخص بھی لوگوں کو نماز پڑھائے، اسے چاہئے کہ ہلکی نماز پڑھائے، کیونکہ نمازیوں میں کمزور، بوڑھے اور ضرورت مند بھی ہوتے ہیں۔

【4】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک مرتبہ اپنے دست مبارک سے یمن کی طرف اشارہ کر کے فرمایا ایمان یہاں ہے، یاد رکھو ! دلوں کی سختی اور درشتی ان متکبروں میں ہوتی ہے جو اونٹوں کے مالک ہوں، جہاں سے شیطان کا سینگ نمودار ہوتا ہے یعنی ربیعہ اور مضر نامی قبائل میں۔

【5】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ کسی شخص نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ ہم آپ پر درود کیسے پڑھیں ؟ نبی ﷺ نے فرمایا یوں کہا کرو " اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم فی العالمین انک حمید مجید " گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【6】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص رات کے وقت سورت بقرہ کے آخری دو آیتیں پڑھ لے وہ اس کے لئے کافی ہوجائیں گی۔

【7】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا یہ حکومت تمہارے ہاتھ میں رہے گی اور تم اس پر حاکم ہوگے اور اس وقت تک رہو گے جب تک بدعات ایجاد نہیں کرتے، جب تم ایسا کرنے لگو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر اپنی مخلوق میں سے بدترین کو بھیج دے گا جو تمہیں لکڑی کی طرح چھیل دے گا۔

【8】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے کتے کی قیمت، فاحشہ عورت کی کمائی اور کاہنوں کی مٹھائی کھانے سے منع فرمایا ہے۔

【9】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ رات کے ابتدائی، درمیانے اور آخری ہر حصے میں وتر پڑھ لیا کرتے تھے۔

【10】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نبی ﷺ کے بالکل سامنے آکر بیٹھ گیا، ہم بھی وہاں موجود تھے اور کہنے لگا یا رسول اللہ ! ﷺ آپ کو سلام کرنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہوگیا ہے، جب ہم نماز میں آپ پر درود پڑھیں تو کس طرح پڑھیں ؟ نبی ﷺ اس کے سوال پر اتنی دیر خاموش رہے کہ ہم سوچنے لگے اگر یہ آدمی سوال نہ کرتا تو اچھا ہوتا، تھوڑی دیر بعد نبی ﷺ نے فرمایا جب تم مجھ پر درود پڑھا کرو تو یوں کہا کرو۔ " اللہم صل علی محمد النبی الامی وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وال ابراہیم وبارک علی محمد النبی الامی کما بارکت علی ابراہیم وعلی ال ابراہیم انک حمید مجید "

【11】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو رکوع سجدے میں اپنی پشت کو سیدھا نہ کرے۔

【12】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے کتے کی قیمت، فاحشہ عورت کی کمائی اور کاہنوں کی مٹھائی کھانے سے منع فرمایا ہے۔

【13】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ کسی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے نبی ﷺ سے " لوگوں کا خیال ہے " والے جملے کے متعلق کیا سنا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ انسان کی بدترین سواری ہے۔

【14】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

سالم البراد جو ایک قابل اعتماد راوی ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابومسعود بدری (رض) نے ہم سے فرمایا کہ کیا میں تمہیں نبی ﷺ کی طرح نماز پڑھ کر نہ دکھاؤں ؟ یہ کہہ کر انہوں نے تکبیر کہی رکوع میں اپنی دونوں ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھا، انگلیوں کے جوڑ کھلے رکھے اور ہاتھوں کو پیٹ سے جدا رکھا، یہاں تک کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر سمع اللہ لمن حمدہ کہہ کر سیدھے کھڑے ہوگئے حتی کہ ہر عضو اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر تکبیر کہہ کر سجدہ کیا اور اپنے ہاتھوں کو پیٹ سے جدا رکھا یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر سر اٹھا کر سیدھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ پر قائم ہوگیا، پھر دوسرا سجدہ کیا اور چاروں رکعتیں اسی طرح پڑھ کر فرمایا کہ نبی ﷺ اس طرح نماز پڑھتے تھے۔

【15】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ میں سمجھتا ہوں کہ فلاں آدمی (اپنے امام) کے خوف سے میں فجر کی نماز سے رہ جاؤں گا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس دن سے زیادہ دوران وعظ نبی ﷺ کو کبھی غضب ناک نہیں دیکھا، نبی ﷺ نے فرمایا لوگو ! تم میں سے بعض افراد دوسرے لوگوں کو متنفر کردیتے ہیں، تم میں سے جو شخص بھی لوگوں کو نماز پڑھائے، اسے چاہئے کہ ہلکی نماز پڑھائے، کیونکہ نمازیوں میں کمزور، بوڑھے اور ضرورت مند بھی ہوتے ہیں۔

【16】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

عامر کہتے ہیں کہ (بیعت عقبہ کے موقع پر) نبی ﷺ اپنے چچا حضرت عباس (رض) کے ہمراہ ایک گھاٹی کے قریب ستر انصاری افراد کے پاس درخت کے نیچے پہنچے اور فرمایا کہ تمہارا متکلم بات کرلے لیکن لمبی بات نہ کرے کیونکہ مشرکین نے تم پر اپنے جاسوس مقرر کر رکھے ہیں اگر انہیں پتہ چل گیا تو وہ تمہیں بدنام کریں گے، چناچہ ان میں سے ایک صاحب یعنی حضرت ابوامامہ (رض) بولے اے محمد ! ﷺ پہلے آپ اپنے رب، اپنی ذات اور اپنے ساتھیوں کے لئے جو چاہیں مطالبات پیش کریں، پھر یہ بتائیے کہ اللہ تعالیٰ پر اور آپ پر ہمارا کیا بدلہ ہوگا اگر ہم نے آپ کے مطالبات پورے کردیئے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا اپنے رب کے لئے تو میں تم سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ تم ہمیں ٹھکانہ دو ، ہماری مدد کرو اور ہماری حفاظت بھی اسی طرح کرو جیسے اپنی حفاظت کرتے ہو ؟ انہوں نے پوچھا کہ اگر ہم نے یہ کام کر لئے تو ہمیں کیا ملے گا ؟ نبی صلی اللہ علیہ نے فرمایا تمہیں جنت ملے گی، انہوں نے کہا کہ پھر ہم نے آپ سے اس کا وعدہ کرلیا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے حضرت ابومسعود (رض) سے بھی مروی ہے۔ امام شعبی (رح) وسلم فرماتے ہیں کہ کسی جوان یا بوڑھے نے ایسا خطبہ کبھی نہیں سنا ہوگا۔

【17】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

سالم البراد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابومسعود بدری (رض) نے ہم سے فرمایا کہ کیا میں تمہیں نبی ﷺ کی طرح نماز پڑھ کر نہ دکھاؤں ؟ یہ کہہ کر انہوں نے تکبیر کہی رکوع میں اپنی دونوں ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھا، انگلیوں کے جوڑ کھلے رکھے اور ہاتھوں کو پیٹ سے جدا رکھا، یہاں تک کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر رکوع سے سر اٹھایا اور سیدھے کھڑے ہوگئے حتی کہ ہر عضو اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر تکبیر کہہ کر سجدہ کیا اور اپنے ہاتھوں کو پیٹ سے جدا رکھا یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ قائم ہوگیا، پھر سر اٹھا کر سیدھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ پر قائم ہوگیا، پھر دوسرا سجدہ کیا اور چاروں رکعتیں اسی طرح پڑھ کر فرمایا کہ نبی ﷺ اس طرح نماز پڑھتے تھے۔

【18】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جب کوئی مسلمان اپنے اہل خانہ پر کچھ خرچ کرتا ہے اور ثواب کی نیت رکھتا ہے تو وہ خرچ کرنا بھی صدقہ ہے۔

【19】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص کو حساب کتاب کے لئے بارگاہ الٰہی میں پیش کیا گیا لیکن اس کی کوئی نیکی نہیں مل سکی، البتہ وہ مالدار آدمی تھا، لوگوں سے تجارت کرتا تھا، اس نے اپنے غلاموں سے کہہ رکھا تھا کہ تنگدست کو مہلت دے دیا کرو، ، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس بات کے حقدار تو تجھ سے زیادہ ہم ہیں، فرشتو ! میرے بندے سے بھی درگذر کرو چناچہ اس کی بخشش ہوگئی۔

【20】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میرا سامان سفر اور سواری ختم ہوگئی ہے، لہذا مجھے کوئی سواری دے دیجئے، نبی ﷺ نے فرمایا اس وقت تو میرے پاس کوئی جانور نہیں ہے جس پر میں تمہیں سوار کر دوں، البتہ فلاں شخص کے پاس چلے جاؤ وہ آدمی اس کے پاس چلا گیا اور اس نے اسے سواری دے دی، وہ آدمی نبی ﷺ کے پاس واپس آیا اور نبی ﷺ کو اس کی اطلاع کردی، نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص نیکی کی طرف رہنمائی کر دے، اسے بھی نیکی کرنے والے کی طرح اجروثواب ملتا ہے۔

【21】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ انصار میں ایک آدمی تھا جس کا نام ابوشعیب تھا، اس کا ایک غلام قصائی تھا، اس نے اپنے غلام سے کہا کہ کسی دن کھانا پکاؤ تاکہ میں نبی ﷺ کی دعوت کروں جو کہ پانچ میں سے پانچویں آدمی ہوں گے، چناچہ اس نے نبی ﷺ کی دعوت کی، نبی ﷺ کے ساتھ ایک آدمی زائد آگیا، نبی ﷺ نے اس کے گھر پہنچ کر فرمایا کہ یہ شخص ہمارے ساتھ آگیا ہے، کیا تم اسے بھی اجازت دیتے ہو، اس نے اجازت دے دی۔ 17214 ۔ حدیث نمبر ١٧٢١٢ اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【22】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک دن میں اپنے کسی غلام کو مار پیٹ رہا تھا کہ پیچھے سے ایک آواز تین مرتہ سنائی اے ابو مسعود ! یاد رکھو ! میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ نبی ﷺ تھے، آپ ﷺ نے فرمایا بخدا ! تم اس غلام پر جتنی قدرت رکھتے ہو، اللہ تم پر اس سے زیادہ قدرت رکھتا ہے، اسی وقت میں نے قسم کھائی کہ آئندہ کبھی کسی غلام کو نہیں ماروں گا۔

【23】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے کتے کی قیمت، فاحشہ عورت کی کمائی اور کاہنوں کی مٹھائی کھانے سے منع فرمایا ہے۔

【24】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

امام زہری (رح) وسلم فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت عمر بن عبدالعزیز (رح) کے پاس تھے، انہوں نے عصر کی نماز مؤخر کردی، تو عروہ بن زیبر (رح) نے ان سے کہا کہ مجھ سے بشیر بن ابی مسعود انصاری نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے بھی نماز عصر میں تاخیر کردی تھی، تو حضرت ابو مسعود (رض) نے ان سے فرمایا تھا بخدا ! مغیرہ آپ یہ بات جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے اور انہوں نے نماز پڑھی، نبی ﷺ اور صحابہ (رض) نے بھی اس وقت نماز پڑھی اسی طرح پانچوں نماز کے وقت وہ آئے اور وقت مقرر کیا۔ یہ حدیث سن کر حضرت عمر بن عبدالعزیز (رح) نے فرمایا عروہ ! اچھی طرح سوچ سمجھ کر کہو، کیا جبرائیل نے نماز کا وقت متعین کیا تھا ؟ حضرت عروہ (رح) نے فرمایا جی ہاں ! بشیر بن ابی مسعود نے مجھ سے اسی طرح حدیث بیان کی ہے، اس کے بعد حضرت عمر بن عبدالعزیز (رح) دنیا سے رخصت ہونے تک نماز کے وقت کی تعیین علامت سے کرلیا کرتے تھے۔

【25】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا لوگوں نے پہلی نبوت کا جو کلام پایا ہے، اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ جب تم میں شرم و حیاء نہ رہے تو جو چاہو کرو۔

【26】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص رات کے وقت سورت بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے وہ اس کے لئے کافی ہوجائیں گی۔

【27】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کی امامت وہ شخص کرائے جو ان میں قرآن کا سب سے بڑا قاری اور سب سے قدیم القراءت ہو، اگر سب لوگ قراءت میں برابر ہوں تو سب سے پہلے ہجرت کرنے والا امامت کرے اور اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو سب سے زیادہ عمر رسیدہ آدمی امامت کرے، کسی شخص کے گھر یا حکومت میں کوئی دوسرا امامت نہ کرائے، اسی طرح کوئی شخص کسی کے گھر میں اس کے باعزت مقام پر نہ بیٹھے الاّ یہ کہ وہ اجازت دے دے۔

【28】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ انصار میں ایک آدمی تھا جس کا نام ابو شعیب تھا، اس نے ایک دن کھانا پکایا اور نبی ﷺ کے پاس پیغام بھیجا کہ آپ اپنے ساتھ پانچ آدمیوں کو لے کر تشریف لائیے، نبی ﷺ نے فرمایا مجھے چھٹے کی بھی اجازت دے دو ۔

【29】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے اللہ کے راستہ میں ایک اونٹنی صدقہ کردی جس کی ناک میں نکیل بھی پڑی ہوئی تھی، نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن یہ سات سو اونٹنیاں لے کر آئے گی جن کی ناک میں نکیل پڑی ہوگی۔

【30】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص رات کے وقت سورت بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے وہ اس کے لئے کافی ہوجائیں گی۔

【31】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص رات کے وقت سورت بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے وہ اس کے لئے کافی ہوجائیں گی۔

【32】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کی امامت وہ شخص کرائے جو ان میں قرآن کا سب سے بڑا قاری اور سب سے قدیم القراءت ہو، اگر سب لوگ قراءت میں برابر ہوں تو سب سے پہلے ہجرت کرنے والا امامت کرے اور اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو سب سے زیادہ عمر رسیدہ آدمی امامت کرے، کسی شخص کے گھر یا حکومت میں کوئی دوسرا امامت نہ کرائے، اسی طرح کوئی شخص کسی کے گھر میں اس کے باعزت مقام پر نہ بیٹھے الاّ یہ کہ وہ اجازت دے دے۔

【33】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا لوگوں نے پہلی نبوت کا جو کلام پایا ہے، اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ جب تم میں شرم وحیاء نہ رہے تو جو چاہو کرو۔

【34】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کی امامت وہ شخص کرائے جو ان میں قرآن کا سب سے بڑا قاری اور سب سے قدیم القراءت ہو، اگر سب لوگ قراءت میں برابر ہوں تو سب سے پہلے ہجرت کرنے والا امامت کرے اور اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو سب سے زیادہ عمر رسیدہ آدمی امامت کرے، کسی شخص کے گھر یا حکومت میں کوئی دوسرا امامت نہ کرائے، اسی طرح کوئی شخص کسی کے گھر میں اس کے باعزت مقام پر نہ بیٹھے الاّ یہ کہ وہ اجازت دے دے۔

【35】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص رات کے وقت سورت بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے وہ اس کے لئے کافی ہوجائیں گی۔

【36】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا شمس و قمر کسی کی موت (وحیات) کی وجہ سے نہیں گہناتے، یہ دونوں تو اللہ کی نشانیاں ہیں، اس لئے جب تم انہیں گہن لگتے ہوئے دیکھو تو نماز پڑھا کرو۔

【37】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نماز میں ہمارے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر فرماتے صفیں سیدھی کرلو اور آگے پیچھے نہ ہو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہوجائے گا، تم میں سے جو عقلمند اور دانشور ہیں، وہ میرے قریب رہا کریں، پھر درجہ بدرجہ صف بندی کیا کرو، حضرت ابو مسعود (رض) نے یہ حدیث بیان کر کے فرمایا کہ آج تم انتہائی شدید اختلافات میں پڑے ہوئے ہو (جس کی وجہ ظاہر ہے)

【38】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو رکوع سجدے میں اپنی پشت کو سیدھا نہ کرے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【39】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا سورت اخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔

【40】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا لوگوں نے پہلی نبوت کا جو کلام پایا ہے، اس میں یہ بات بھی شامل ہے کہ جب تم میں شرم و حیاء نہ رہے تو جو چاہو کرو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【41】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ سکے، سورت اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے۔

【42】

حضرت ابومسعودبدری انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابومسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جب کوئی مسلمان اپنے اہل خانہ پر کچھ خرچ کرتا ہے اور ثواب کی نیت رکھتا ہے تو وہ خرچ کرنا بھی صدقہ ہے۔