418. حضرت عمر جمعی (رض) کی حدیث
【1】
حضرت عمر جمعی (رض) کی حدیث
حضرت عمر جمعی (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرما لیتے ہیں تو اس کی موت سے قبل اسے استعمال کرلیتے ہیں کسی نے پوچھا کہ استعمال سے کیا مراد ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اسے موت سے پہلے کسی نیک عمل کی توفیق دیتے ہیں، پھر اسی حال میں اسے اٹھا لیتے ہیں۔