420. حضرت ابونملہ انصاری (رض) کی حدیث
【1】
حضرت ابونملہ انصاری (رض) کی حدیث
حضرت ابو نملہ انصاری (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک یہودی آگیا اور کہنے لگا اے محمد ! کیا یہ مردہ بول سکتا ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ بہتر جانتا ہے، اس یہودی نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ بول سکتا ہے، نبی ﷺ نے فرمایا جب اہل کتاب تم سے کوئی بات بیان کریں تو ان کی تصدیق کرو اور نہ ہی تکذیب، بلکہ یوں کہا کرو کہ ہم اللہ پر، اس کی کتابوں اور رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ بات حق ہو اور تم ان کی تکذیب کر بیٹھو، یا باطل ہو اور تم اس کی تصدیق کر بیٹھو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔