429. حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن امیہ ضمری (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

【2】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمروبن امیہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو موزوں اور عمامے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

【3】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمروبن امیہ (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

【4】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن امیہ (رض) سے مروی ہے انہوں نے نبی ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

【5】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن امیہ (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے کسی عضو کا گوشت تناول فرمایا : پھر نیا وضو کئے بغیر ہی نماز پڑھ لی۔

【6】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن امیہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ نبی ﷺ بکری کے شانے کا گوشت نوچ کر کھا رہے ہیں، پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو آپ ﷺ نے چھری رکھ دی اور نیا وضو نہیں کیا۔

【7】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن امیہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ نبی ﷺ بکری کے شانے کا گوشت نوچ کر کھا رہے ہیں، پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو آپ ﷺ نے چھری رکھ دی اور نیا وضو نہیں کیا۔

【8】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ کسی سفر میں تھے، نبی ﷺ فجر کے وقت سوتے رہے اور طلوع آفتاب تک کوئی بھی بیدار نہ ہوسکا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلنم نے (اسے قضاء کرتے ہوئے) پہلے دو سنتیں پڑھیں، پھر نماز کھڑی کر کے نماز فجر پڑھائی۔

【9】

حضرت عمروبن امیہ ضمری (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن امیہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے تنہا انہیں قریش کی طرف جاسوس بنا کر بھیجا (دشمنوں نے حضرت خبیب (رض) کو شہید کر کے ان کی نعش کو لکڑی سے ٹانگ رکھا تھا) میں حضرت خبیب (رض) کی اس لکڑی کے پاس پہنچا، مجھے قریش کے جاسوسوں کا خطرہ تھا اس لئے میں جلدی سے اوپر چڑھ کر حضرت خبیب (رض) کو کھولا، وہ زمین پر گرپڑے اور میں کچھ دور جا گرا، جب میں پلٹ کر حضرت خبیب (رض) کے پاس آیا تو وہ نظر نہ آئے، ایسا لگتا تھا کہ زمین انہیں نگل گئی ہے، یہی وجہ ہے اب تک حضرت خبیب (رض) کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔