443. حضرت حبشی بن جنادہ سلولی (رض) کی حدیثیں
حضرت حبشی بن جنادہ سلولی (رض) کی حدیثیں
حضرت حبشی بن جنادہ (رض) (جو شرکاء حجۃ الوداع میں سے ہیں) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہو سلم نے ارشاد فرمایا علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور میرے حوالے سے یہ پیغام (جو مشرکین کے نام تھا) میں خود پہنچا سکتا ہوں یا پھر علی پہنچا سکتے ہیں۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حضرت حبشی بن جنادہ سلولی (رض) کی حدیثیں
حضرت حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے دعاء کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ ! حلق کرانے والوں کو معاف فرما، صحابہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعاء فرمائیے، نبی ﷺ نے پھر حلق کرانے والوں کے لئے دعاء فرمائی اور تیسری مرتبہ قصر کرنے والوں کے لئے دعاء فرمائی۔
حضرت حبشی بن جنادہ سلولی (رض) کی حدیثیں
حضرت حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص فقروفاقہ کے بغیر سوال کرتا ہے وہ جہنم کے انگارے کھاتا ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حضرت حبشی بن جنادہ سلولی (رض) کی حدیثیں
حضرت حبشی بن جنادہ (رض) (جو شرکاء حجۃ الوداع میں سے ہیں) سے مروی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور میرے حوالے سے یہ پیغام (جو مشرکین کے نام تھا) میں خود پہنچا سکتا ہوں یا پھر علی پہنچا سکتے ہیں۔