446. حضرت عباد بن شرحبیل (رض) کی حدیث
【1】
حضرت عباد بن شرحبیل (رض) کی حدیث
حضرت عباد بن شرحبیل (رض) جن کا تعلق بنو غبر سے تھا کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم قحط سالی میں مبتلا ہوگئے اسی دوران میں مدینہ منورہ آیا، وہاں کسی باغ میں داخل ہوا، ایک خوشہ پکڑا اور اسے چھیل چھیل کر کھانے لگا، پھر تھوڑا سا اپنے کپڑوں میں بھی باندھ لیا، اتفاقا باغ کا مالک بھی آگیا، اس نے مجھے دیکھ کر مارنا شروع کردیا اور میرے کپڑے بھی چھین لئے، میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی ﷺ نے فرمایا جب وہ ناواقف تھا تو تم نے اسے بتایا نہیں اور جب وہ بھوکا تھا تو تم نے اسے کھلایا نہیں، پھر نبی ﷺ نے مجھے میرے کپڑے واپس دلا دیئے اور میرے لئے نصف وسق یا پورے وسق کا حکم دیا۔