447. حضرت خرشہ بن حارث (رض) کی حدیث

【1】

حضرت خرشہ بن حارث (رض) کی حدیث

حضرت خرشہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی شخص مقتول کے پاس (اسے قتل کرتے وقت) موجود نہ رہا کرے، کیونکہ ممکن ہے وہ مظلوم ہونے کی حالت میں مارا گیا ہو اور وہاں حاضر ہونے والوں کو بھی اللہ کی ناراضگی مل جائے۔