449. ایک ثقفی صحابی (رض) کی روایت

【1】

ایک ثقفی صحابی (رض) کی روایت

ایک ثقفی صحابی (رض) سے مروی ہے کہ ہم نے نبی ﷺ سے تین چیزوں کی درخواست کی تھی لیکن نبی ﷺ نے ہمیں رخصت نہیں دی، ہم نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ ہمارا علاقہ بہت ٹھنڈا ہے، ہمیں نماز سے قبل وضو نہ کرنے کی رخصت دے دیں، لیکن نبی ﷺ نے اس کی اجازت نہیں دی، پھر ہم نے کدو کے برتن کی اجازت مانگی تو اس وقت اس کی بھی اجازت نہیں دی، پھر ہم نے درخواست کی کہ ابو بکرہ کو ہمارے حوالے کردیں ؟ لیکن نبی ﷺ نے انکار کردیا اور فرمایا وہ اللہ اور اس کے رسول کا آزاد کردہ ہے، دراصل نبی ﷺ نے جس وقت طائف کا محاصرہ کیا تھا تو حضرت ابوبکرہ (رض) نے وہاں سے نکل کر اسلام قبول کرلیا تھا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔