45. حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن سائب حضرت عبداللہ بن عباس کے رہبر تھے وہ انہیں لا کر باب کعبہ کے سامنے حجر اسود کے قریب تیسری صف میں لا کر کھڑا کردیتے تھے حضرت ابن عباس ان سے پوچھتے کہ کیا نبی ﷺ یہاں کھڑے ہوتے یا نماز پڑھتے تھے وہ ہاں میں جواب دیتے تو حضرت ابن عباس وہاں کھڑے ہو کر نماز پڑھتے۔
حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن نماز پڑھی تو اپنی جوتیاں بائیں جانب اتاردیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن نماز فجر شروع کی تو اس میں سورت مومنون کی تلاوت فرمائی لیکن جب حضرت موسیٰ اور ہارون کے تذکرے پر پہنچے تو آپ کو کھانسی ہونے لگی اس لئے آپ نے قرأت کو مختصر کر کے رکوع فرمالیا۔
حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن نماز فجر شروع کی تو اس میں سورت مومنون کی تلاوت فرمائی لیکن جب حضرت موسیٰ اور ہارون کے تذکرے پر پہنچے تو آپ کو کھانسی ہونے لگی اس لئے آپ نے قرأت کو مختصر کرکے رکوع فرمالیا۔

حضرت عبداللہ بن سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ زوال کے بعد اور ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس وقت آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس وقت کوئی نیک عمل آگے بھیجوں۔
حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے دن نماز فجر شروع کی تو اس میں سورت مومنون کی تلاوت فرمائی لیکن جب حضرت موسیٰ اور ہارون کے تذکرے پر پہنچے تو آپ کو کھانسی ہونے لگی اس لئے آپ نے قرأت کو مختصر کرکے رکوع فرمالیا۔
حضرت عبداللہ بن سائب کی حدیثیں۔
حضرت عبداللہ بن سائب (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعاء پڑھتے ہوئے سنا ہے ربنا اتنافی الدنیاحسنۃ وفی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار۔