451. حضرت اسود بن خلف (رض) کی حدیث
【1】
حضرت اسود بن خلف (رض) کی حدیث
حضرت اسود (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو فتح مکہ کے دن لوگوں سے بیعت لیتے ہوئے دیکھا، نبی ﷺ اس وقت مسقلہ کی چوٹی پر تشریف فرما تھے اور لوگوں سے اسلام اور شہادت پر بیعت لے رہے تھے، راوی نے پوچھا کہ شہادت سے کیا مراد ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے محمد بن اسود بن خلف نے بتایا ہے کہ نبی ﷺ لوگوں سے اللہ پر ایمان اور اس بات کی شہادت پر بیعت لے رہے تھے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔